اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قائد کے انتخاب پر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا ردعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قائد کے طور پر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے انتخاب پر پہلے ردعمل میں اپنے حالیہ مداخلت پسندانہ بیانات کے باوجود اس بابت اظہار خیال کرنے سے گریز کیا۔
سحرنیوز/دنیا: رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں تیسرے قائد انقلاب اسلامی کے طور پر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو منتخب کئے جانے کے سلسلے میں کسی بھی طرح کے اظہار خیال سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ "دیکھتے ہیں، کیا ہوتا ہے۔"
ٹرمپ نے اس سوال کے جواب میں کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے وقت کے بارے میں وہ اکیلے ہی فیصلہ کریں گے یا نیتن یاہو بھی اس میں شریک ہوں گے؟ کہا کہ "میرے خیال میں کچھ مشترکہ فیصلہ ہوگا۔ ہم نے آپس میں بات چیت کی ہے اور میں مناسب وقت پر فیصلہ کروں گا لیکن ہر چیز کو مد نظر رکھا جائے گا۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel