روس نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد کا مسودہ سلامتی کونسل میں پیش کردیا۔
Mar ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے جس میں تمام فریقوں سے جنگ بند کرنے اور مذاکرات کی میز پر واپس آنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل تمام فریقوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر اپنی فوجی سرگرمیوں کو روک دیں اور مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی سے گریز کریں۔
روس کی قرارداد میں مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی فوجی کشیدگی میں شدت اور علاقے میں جاری جنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel