Apr ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ میں ایران کے اثاثے ضبط کرنا غیرقانونی ہے: ولی اللہ سیف

اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے اثاثوں کو ضبط کرنا غیرقانونی اور غیرمنصفانہ ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف نے ایران کے اثاثوں میں سے دو ارب ڈالر ضبط کرنے کے سلسلے میں امریکی عدالت کے غیرقانونی اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیروت میں امریکی میرینز کے اڈے پر حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے بےبنیاد بہانے کی بنیاد پر دیے گئے امریکی عدالت کے فیصلے سے ایران کے اثاثوں کو ضبط کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے بیس اپریل کو فیصلہ دیا تھا کہ امریکی عدالتیں نام نہاد دہشت گردانہ واقعات کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ کو تاوان ادا کرنے کے لیے امریکہ میں ایران کے منجمد شدہ اثاثوں سے رقم حاصل کر سکتی ہیں۔

اس کیس کے مدعی ان دو سو اکتالیس امریکی میرینز کے اہل خانہ ہیں کہ جو انیس سو تراسی میں بیروت میں اپنے اڈے میں ہونے والے دھماکے میں مارے گئے تھے۔

ٹیگس