ایران اور جنوبی کوریا کا ایٹمی شعبے میں تعاون
Apr ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
جنوبی کوریا کے ایٹمی وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے نائب وزیر صنعت، تجارت اور توانائی ہی بونگ چائہ اور ان کے ہمراہ وفد نے تہران میں ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے بین الاقوامی امور کے سربراہ بہروز کمال وندی سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔
جنوبی کوریا کے نائب وزیر صنعت، تجارت اور توانائی نے ایران اور جنوبی کوریا کے بڑھتے ہوئے تعلقات اور دونوں ملکوں کے اقتصادی، ثقافتی اور صنعتی تعاون کے ماضی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایٹمی سیکورٹی سمیت ایٹمی تعاون کو دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ میں تیزی لانے کے لیے پہلا قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس میں مزید اضافہ ہو گا۔