May ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے حامی بھی، فتنہ انگیزیوں کے شر سے نہیں بچ سکیں گے: ڈاکٹر ولایتی

اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کےسکریٹری جنرل ڈاکٹر ولایتی نے کہا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے حامی، دشمنوں کی فتنہ انگیزیوں سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے-

اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ولایتی نے بیروت میں استقامتی تحریکوں کے علما کی یونین کے مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے فتنہ انگیزیوں کے آغاز میں ہی جو امت اسلامیہ کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کا ہی تسلسل ہے اس بات پر تاکیدکی تھی کہ دہشت گردوں کے حامی بھی ان فتنہ انگیزیوں کے شر سے نہیں بچ سکیں گے -

انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ اس فتنے کی آگ دہشت گردوں کے حامیوں کے دامن تک بھی پہنچے گی-انہوں نے دشمنان اسلام اور بدخواہوں کی سازشوں کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی دنیا علاقے میں اپنے اقدامات کوجواز فراہم کرنے کے لئے اسلاموفوبیا کو ہوا دے رہی ہے اورکوشش کررہی ہے تا کہ علاقے میں طاقت کاتوازن بگاڑدے اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف جنگ میں الجھا کر صیہونی حکومت کی سیکورٹی کو یقینی بنائے اور علاقے کے ذخائر پر کنٹرول حاصل کرکے خطے کےمسلمانوں کی دولت کو لوٹے-

بین الاقوامی امورمیں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اسلامی ممالک، امت اسلامیہ کے مشترکہ دشمن یعنی صہیونی حکومت کے خلاف لڑتے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسلامی ملکوں میں نیابتی جنگ کی آگ بھڑکادی گئی ہے اور بعض ملکوں میں براہ راست جنگ کے ذریعے جنگ کے شعلوں کو اور زیادہ بھڑکادیا گیا ہے-

انہوں نے کہا کہ دشمن اس طرح سے امت اسلامیہ اور مسلمان ملکوں کو کمزور کردینا چاہتے ہیں - ڈاکٹر ولایتی نے کہاکہ استقامتی محاذ اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور اسلامی بیداری کی بدولت انتہاپسندوں اورتکفیریوں کےخلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا- انہوں نے حزب اللہ کو دہشت گرد قراردیئے جانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ علاقےکے بعض ممالک صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے بجائے استقامتی محاذ کو ہی نقصان پہنچانے کے درپے ہیں -

ٹیگس