May ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • ہالینڈ ، ایران اور ہالینڈ کے درمیان بینکینگ کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے

ہالینڈ کے وزیر اقتصاد و توانائی و زراعت نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور ہالینڈ کے درمیان بینکینگ کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے

ہالینڈ کے وزیر اقتصاد و توانائی و زراعت ہینک کیمپ نے تہران میں تیل و گیس اور پیٹروکیمیکل کی مصنوعات کی اکیسویں بین الاقوامی نمائش کے آخری دن کہا ہے کہ ہالینڈ کی کمپنیاں ایران میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں- ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بینکینگ کے مسائل حل ہوتے ہی ہالینڈ کی کمپنیاں ایران میں سرمایہ کاری شروع کر دیں گی -

ہالینڈ کے وزیر اقتصاد و توانائی و زراعت نے کہا کہ ان کا ملک زرعی شعبے میں پیشرفت کے لئے ایران کی مدد کر سکتا ہے- انہوں نے کہا کہ ہالینڈ تیل اور گیس کے شعبے میں بھی ایران کی کافی مدد کر سکتا ہے کیونکہ ہالینڈ کی کمپنیاں اس میدان میں بڑے پیمانے پر تجارت کرتی ہیں -

ہالینڈ کے وزیراقتصاد و توانائی و زراعت نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کےخلاف مغرب کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران میں ہالینڈ کی کمپنیوں کی موجودگی میں اضافہ ہوگا کہا کہ ہالینڈ کی حکومت ایران کے ساتھ اپنے ملک کی تجارتی اور سائنسی کمپنیوں کے تعلقات اور معاملات کو آسان بنائے گی - ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہالینڈ کا تعاون صرف تیل و گیس تک محدود نہیں رہےگا بلکہ رینیوایبل یا قابل تجدید انرجی کے شعبے میں بھی وہ تعاون کرے گا -

ٹیگس