اسلام آباد میں ثقافت اور خوراک کے بین الاقوامی میلے کا افتتاح
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں چیریٹی بازار کے نام سے ثقافت اور خوراک کے بین الاقوامی میلے کا افتتاح ہو گیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: ارنا نیوز کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اس میلے کا افتتاح ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی موجودگی میں ہوا۔ اس بین الاقوامی میلے میں میزبان ملک کے علاوہ ایران، ترکی، آذربائیجان، بنگلہ دیش، نیپال، چین، روس، ملیشیا، انڈونیشیا، مصر، عراق، کویت اور فلسطین سمیت دسیوں ممالک کے سفارتی اور ثقافتی مشنوں نے اپنی ثقافتی اور فنّی مصنوعات پیش کی ہیں۔
اس میلے میں ایران کی شرکت بھی ہمیشہ فعال رہی ہے اور اس بار بھی اُس نے اپنی خاص سوغات، دستکاری کی نمائش، سیاحتی مقامات اور اپنی غنی ثقافت اور تہذیب سے متعارف کرانے کے لئے اسٹال لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ ایران کے اسٹال چلوکباب، جوجہ کباب، خورشت فسنجان، شیریں پلو، شلہ زرد، حلوا، ترشی، کشک و بادمجان" جیسے کھانے بھی پیش کئے گئے ہیں۔ ایران کے پستے، گز اور زعفران جیسی خصوصی سوغات بھی آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر ایرانی سفارت کار بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس میلے کو دیکھنے کےلئے پہنچے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok