May ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • وزارت خارجہ میں کویت کے ناظم الامور کی طلبی

پیر کو تہران میں کویت کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا

کویت میں بیرونی طاقتوں سے وابستہ ایران کے اسلامی انقلاب کے مخالف عناصر کی نشست کے بعد پیر کو تہران میں کویت کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ اس واقعے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سخت اعتراض اور احتجاج سے اپنی حکومت کو مطلع کریں۔

وزارت خارجہ میں کویت کے ناظم الامور سے کہا گیا کہ اس قسم کے عناصر کی میزبانی اور ان کی نشست اچھی ہمسائیگی کے اصولوں اور مسلمہ بین الاقوامی قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

ٹیگس