شہید بدرالدین صیہونی مخالف جدوجہد میں ایک بڑا ستون تھے، ڈاکٹر لاریجانی
May ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۲:۵۱ Asia/Tehran
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے کمانڈر مصطفی بدرالدین مشرق وسطی کے علاقے میں صیہونی مخالف جدوجہد کا ایک بڑا ستون تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کو پارلیمنٹ کی کارروائی کے آغاز میں حزب اللہ کے کمانڈر مصطفی بدرالدین کی شہادت پر حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو مبارک و تعزیت پیش کی۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ اس مجاہد کمانڈر نے اپنی ساری عمر خوں آشام صیہونیوں کے خلاف مہم میں بسر کی۔ واضح رہے کہ حزب اللہ کے کمانڈر مصطفی بدرالدین شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے ان کی رہائشگاہ پر کئے جانے والے حملے میں شہید ہو گئے۔