فلسطینیوں کی جبری بے دخلی ناقابلِ قبول ہے : اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف
Feb ۱۸, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی
سحرنیوز/پاکستان: میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور اقوام متحدہ کے پچاسی رکن ملکوں نے مغربی کنارے میں صیہونی کالونیوں کی توسیع کی مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ صیہونی بستیوں کا قیام اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ہم صیہونی حکومت کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کو ملکیت قرار دینے کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ صیہونی حکومت غیرقانونی اقدامات واپس لے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel