Feb ۱۸, ۲۰۲۶ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ کے کمانڈر نئی دہلی پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ہندوستان کے دورے پر دہلی پہنچے ہيں جہاں وہ آئیونس سمٹ اور میلان دو ہزار چبھیس بحری مشقوں میں شرکت سمیت آئی ایف آر انٹرنیشنل فلیٹ کا معائنہ کریں گے۔

سحرنیوز/ہندوستان   ارنا کی رپورٹ کے مطابق، ایڈمرل شہرام ایرانی جمعرات کو میلان دو ہزار چھیبس مشقوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے جس میں دنا نامی بحری جہاز ایران کی مسلح افواج کی نمائندگی کر رہا ہے۔ ایڈمیرل شہرام ایرانی جمعہ کو آئیونس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ میلان مشق ہر دو سال بعد ہندوستان کی ایک اہم بندرگاہ پر منعقد ہوتی ہے اور دنیا کے ستّرسے زیادہ ممالک کی بحری افواج اس میں حصہ لیتی ہیں۔ یہ مشقیں انیس فروری سے پچیس مارچ تک وشاکھاپٹنم کی بندرگاہ اور خلیج بنگال کے پانیوں میں منعقد کی جائیں گی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ہندوستانی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ تعلقات کو مضبوط بنانا، بحری کارروائیوں میں بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنا اور سمندری ڈومین میں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے۔

انٹرنیشنل فلیٹ ریویو آئی ایف آر ایک ہندوستانی اقدام ہے جو دس سال میں ایک بار ہندوستان کسی ایک بندرگاہ پر منعقد ہوتا ہے۔

ہندوستان اپنے اتحادی ممالک کی بحریہ کو اس میں شرکت کرنے اور اپنے تجربات کے تبادلے کی دعوت دیتا ہے

 

ٹیگس