یمن پر قبضے کی سوچ چھوڑ دو، تحریک انصاراللہ کا ریاض کو انتباہ
تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی الدیلمی نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر قبضے کا خواب دیکھنا چھوڑ دو
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی الدیلمی نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کی جانب سے یمن کے خلاف معاندانہ اقدامات نہ صرف بدستور جاری ہیں بلکہ ان میں شدت آتی جارہی ہے۔ الدیلمی نے کہا کہ سعودی حکام اب بھی یمن پر غلبے کے وہم میں مبتلا ہیں۔ یہ پالیسی دراصل امریکی فیصلہ سازوں کی سوچ کا تسلسل ہے، جو یمن کو سعودی اثر و نفوذ کا میدان سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کو درپیش معاشی اور سماجی مشکلات مزید برداشت نہیں کی جاسکتیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
علی الدیلمی نے کہا کہ یمن کا اقتصادی محاصرہ فوری طور پر ختم اور داخلی امور میں مداخلت بند کی جائے۔ انہوں نے سعودی عرب کو مشورہ دیا کہ حالات مزید بگڑنے سے پہلے واضح اور سنجیدہ فیصلے کیے جائیں، کیونکہ موجودہ روش خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھاسکتی ہے۔