ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا کو شکست، پاکستان نے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو ایک سو دو رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
سحرنیوز/پاکستان: کولمبو میں آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے بیس اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ننانوے رن بنائے۔ نمیبیا کی ٹیم پاکستان کی طرف سے ملے دو سو رنز کے ہدف کے تعاقب میں ستانوے رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے اٹھاون گیندوں پر سو رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ شاداب خان نے بائیس گیندوں پر چھتیس رن اسکور کیے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
پاکستان کے عثمان طارق نے چار اور شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صاحبزادہ فرحان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گيا۔ پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا سے میچز کھیلے گا، پاکستان کا نیوزی لینڈ سےمیچ اکیس، انگلینڈ سے چوبیس اور سری لنکا سے اٹھائیس فروری کو ہو گا۔