May ۲۶, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان کی آزادی ، لبنان اور علاقے کی تاریخ کا ایک سنہرا ورق

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے، صیہونی حکومت کے قبضے سے جنوبی لبنان کی آزادی کی سولہویں سالگرہ کی مناسبت سے لبنانی عوام کو مبارکباد پیش کی-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کو حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل کے نام علیحدہ علیحدہ پیغام میں ، صیہونیوں کے چنگل سے لبنان کی آزادی اور تحریک مزاحمت کی عید کی سولہویں سالگرہ کی مناسبت سے اس ملک کی حکومت ، عوام اور حزب اللہ کے مجاہدین کو مبارکباد پیش کی- لبنان کے وزیر خارجہ نے اپنے پیغامات میں اس عظیم واقعے کو لبنان اور علاقے کی تاریخ میں ایک سنہرے ورق سے تعبیر کیا اور حزب اللہ کے قائد، لبنان کے دیگر حکام اور حزب اللہ کے مجاہدوں کے خردمندانہ کردار کی تعریف کی-جواد ظریف نے اسی طرح ان پیغامات میں ایک بار پھر لبنان کی حکومت ، عوام اور تحریک مزاحمت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت پر تاکید کی اور خدا وند عالم سے لبنان کی عظیم قوم کی سربلندی و سرافرازی کی دعا کی- واضح رہے کہ پچیس مئی سن دوہزار میں صیہونی حکومت، لبنان کی سرزمین سے پسپائی پر مجبور ہوئی تھی جس کے نتیجے میں اس ملک کے مقبوضہ علاقے آزاد ہوگئے تھے-