میجر جنرل محمد حسن باقری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف مقرر
Jun ۲۸, ۲۰۱۶ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم کے ذریعے میجرجنرل محمد حسن باقری کو ایران کی مسلح افواج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا ہے۔
ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے عہدے پر کام کرنے والے میجر جنرل محمد حسن باقری جنرل حسن فیروز آبادی کی جگہ لیں گے جنہیں ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنا اعلی فوجی مشیر مقرر کیا ہے۔
میجر جنرل حسن باقری کا تعلق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج سے ہے اور وہ دفاع مقدس کے دروان مختلف محاذوں پر اعلی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے چیف آف اسٹاف کی حثیت سے جنرل حسن فیروز آبادی کی خدمات کو سراہا ہے جبکہ میجر جنرل حسن باقری کی قیادت میں ایران کی مسلح افواج کی دفاعی آمادگی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔