ایران کے مسافر طیارے پر امریکہ کے حملے کی اٹھائیسویں برسی
آج بارہ تیر تیرہ سو پچانوے ہجری شمسی مطابق دو جولائی دو ہزار سولہ عیسوی بندرعباس سے دوبئی جانے والے ایران کے مسافر طیارے ایئربس پر امریکی بحری بیڑے کے میزائل حملے کی اٹھائیسویں برسی ہے۔
اٹھائیس سال قبل آج ہی کے دن امریکی بحری بیڑے وینسنس نے ایران کے مسافر طیارے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس میں سوار تمام دو سو نوے مسافر شہید ہو گئے۔
اس طیارے کے تباہ ہونے کے بعد امریکی حکام نے اپنے اس ناقابل معافی جرم کا جواز پیش کرنے کے لیے متضاد دلیلیں پیش کیں اور اس مخاصمانہ اقدام کو ایک غلطی قرار دینے کی کوشش کی۔ لیکن اس بحری بیڑے پر جدید ترین نیوی گیشن، راڈار اور کمپیوٹر سسٹمز نصب ہونے اور اسی طرح پرواز کرنے والے طیارے کے مسافر بردار ہونے کے پیش نظر غلطی کا کوئی امکان نہیں تھا اور یہ اقدام مکمل دشمنی کے تحت جان بوجھ کر انجام دیا گیا۔
خلیج فارس میں طیارے کی تباہی کے مقام پر شھید والوں کے اہل خانہ اور حکام نے آج پھول برسائے اور اپنے پیاروں کو یاد کیا۔