چاند نظر آگیا، ایران میں بدھ کو عید الفطر ہوگی
Jul ۰۵, ۲۰۱۶ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
رہبر انقلاب اسلامی اور ولی فقیہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر نے ایران میں چاند نظر آنے اور بدھ کو عیدالفطر کا اعلان کردیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں قائم ہلال کمیٹوں کی رپورٹوں کی بنیاد پر رہبر انقلاب اسلامی کے نذدیک ماہ شوال کا چاند ثابت ہوگیا ہے لہذا کل بروز بدھ یکم شوال اور عیدالفطر ہے۔
تہران میں عید الفطر کی نماز مصلی امام خمینی (رح) میں صبح آٹھ بجے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی۔
پاکستان میں بھی منگل کو عیدالفطر کاچاند نظر آگیا ہے اوربدھ کو عیدالفطر منائی جائے گی۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مسلمان جمعرات کو عیدالفطر منائیں گے۔