اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان پر ایران کی کڑی نکتہ چینی
ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے میزائل اور بم خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔
یہ بات انہوں نے ایران کے میزائل تجربات کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے غیر حقیقت پسندانہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ایران کے دفاعی میزائل تجربات نہیں بلکہ اسرائیل اور سعودی عرب کے میزائل اور بم خطے کی سلامتی کی روح کے منافی ہیں۔
انہوں نے اپنے ذاتی انسٹاگرام میں لکھا ہے کہ ، صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے میزائل اور بم ، ہمیشہ خطے میں جنگ اور نسل کشی کا محور بنے ہیں۔
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ بان کی مون نے اقوام متحدہ کی تاریخ کے سیاہ ترین دور کو اپنے نام ثبت کرلیا ہے اور دنیا ، بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ممالک کی فہرست سے سعودی عرب کا نام نکالنے کا اقدام ، ابھی بھولی نہیں ہے۔
رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک حساس رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل تجربات بقول ان کے، جامع ایٹمی معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔