وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ: امریکی صدر ایران جنگ ختم کرنے کے خواہشمند
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے معاونین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کو ختم کرنے کے اقدامات کریں، حتیٰ کہ اگر آبنائے ہرمز جزوی طور پر بند رہے۔
سحرنیوز/دنیا: رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کا یہ ماننا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کی کوششیں جنگ کو چھ سے آٹھ ہفتوں سے بڑھا سکتی ہیں۔ اس کے برعکس، صدر ٹرمپ ایران کے بحری بیڑے اور میزائل ذخائر کو محدود کرنے، جاری تناؤ کو کم کرنے اور تہران پر سفارتی دباؤ ڈال کر تجارت کے آزادانہ نقل و حرکت کو بحال کرنے کے اپنے بنیادی مقاصد پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
نامعلوم ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر یہ حکمت عملی ناکام ہوتی ہے تو واشنگٹن یورپی اور خلیج فارس کے اتحادیوں پر زور دے گا کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھولنے میں پیش پیش ہوں۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فوجی آپشنز بھی موجود ہیں جن پر صدر ٹرمپ فیصلہ کر سکتے ہیں، لیکن وہ فوری ترجیح نہیں ہیں۔
گزشتہ ماہ کے دوران، صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے مختلف بیانات دیے ہیں۔ کبھی انہوں نے دھمکی دی کہ اگر یہ گزرگاہ مخصوص تاریخ تک نہ کھولی گئی تو وہ ایران کے غیر فوجی توانائی کے مراکز پر بمباری کریں گے، جبکہ دوسری جانب انہوں نے آبنائے ہرمز کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ اسے کھولنے کا مسئلہ دیگر ممالک کو حل کرنا چاہیے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel