Jul ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • دہشت گردی اور صیہونیزم عالمی سلامتی کے لئے زہرہلاہل

ایران کے سابق نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران ، کودتا، دہشت گردی اور صیہونیزم کو علاقے اور عالمی امن و سلامتی کے لئے زہر ہلاہل سمجھتا ہے

ایران کے سابق نائب وزیر خارجہ نے ترکی میں پیدا ہونے والے بحران کے بارے میں کہا کہ رجب طیب اردوغان اور بشار اسد دو اہم ملک ترکی اور شام کے قانونی صدر ہیں کہ جو جمہوریت میں عوام کے ووٹوں سے برسراقتدار آئے ہیں- امیرعبداللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ترکی کے صدر اور ان کی قانونی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی بھرپور مذمت کی ہے جو بیرونی عناصر کی خفیہ حمایت اور داخلی عناصر کی خیانت سے انجام پائی-

ایران کے سابق نائب وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حالیہ برسوں میں شام کے سلسلے میں بھی تکفیری و صیہونی عناصر نے بھرپور بیرونی حمایت سے شام کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی ہے کہا کہ تہران ، ان اقدامات کو جمہوریت اور شامی عوام کی رائے کے خلاف سمجھتا ہے اور دہشت گردوں کی یلغار کے مقابلے میں شام کے قانونی صدر، عوام اور شامی فوج کی پرزور حمایت کرتا ہے-

ٹیگس