Jul ۲۰, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران: تخریب کاری کی کوشش ناکام، دہشت گرد پکڑے گئے

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں سیکورٹی فورس نے بروقت کارروائی کر کے ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے " خاش" میں تخریب کاروں کا ایک گروپ پکڑا گیا ہے، خاش کے کمشنر "محمد اکبر چاکر زہی" نے بدھ کے روز ارنا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورس کی کارروائی میں دہشت گردوں اور شرپسند مسلح افراد کے  پیکر پر کاری ضرب لگی ہے۔

محمد اکبر چاکر زہی نے بتایا کہ دہشت گرد عناصر جو "خاش سٹی"  کے دو اہم فوجی اور سیکورٹی مراکز میں تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، سیکورٹی اہلکاروں کی ہوشیاری کی بناپر ہرقسم کے تخریبی اقدام سے پہلے ہی پکڑے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے غیر ملکی اشاروں پر کام کرنے والے دس تخریب کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ خاش سٹی کے کمشنر کا کہنا ہے اگرچہ اسلام اور ایران کے دشمن ملت ایران کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں تاہم ہمارے عوام اور سیکورٹی اداروں کی ہوشیاری اور یکجہتی کی بدولت ان کے ناپاک ارادے خاک میں مل جاتے ہیں۔ خاش کے کمشنر نے اپنے بیان میں دہشت گردوں اور تخریب کاروں کی سازشوں کی ناکامی میں عدلیہ کے کردار کو بھی سراہا۔

 

ٹیگس