کولمبیا کے صدر نے فلسطینی کی آزادی کے لیے طاقتور فوج بنانے کا کیا مطالبہ
کولمبیا نے فلسطینی کی آزادی کے لیے طاقتور فوج بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کے مطابق کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو نے یہ مطالبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا۔
صدر گستاو پیٹرو نے اپنی تقریریر کے دوران گلوبل ساؤتھ کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ "فلسطین کو آزاد کرانے" اور امریکہ اور نیٹو کی حمایت یافتہ "ظلم و استبداد" کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی فوجی فورس تشکیل دیں۔
ان کے ان ریمارکس کے بعد امریکی وفد ارکان جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔

کولمبیا کے صدر نے کہا کہ ہمیں ایسے ممالک کی طاقتور فوج کی ضرورت ہے جو نسل کشی کو قبول نہ کرے لہذا میں دنیا کی اقوام اور ممالک سے انسانیت کے نام پر اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی افواج اور ہتھیاروں کو یکجا کریں کیونکہ ہمیں فلسطین کو آزاد کرانا ہے۔
پیٹرو نے مزید کہا کہ واشنگٹن اور نیٹو "جمہوریت کا قتل" کر رہے ہیں اور عالمی سطح پر "ظالم اور مطلق العنانیت" کو زندہ کر رہے ہیں۔