اسرائیل کبھی محفوظ نہیں رہ سکتا، انصاراللہ رہنما
Sep ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
یمن کی انصاراللہ تحریک کے سینیئر رہنما نے کہا ہے کہ اسرائیل کبھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ اطلاعات کے مطابق، اسرائیل پر یمنی فوج کے کامیاب ڈرون حملے کے بعد "حزام الاسد" نے عبرانی زبان میں ایک پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ایلات اور ام الرشراش محفوظ نہیں، پورا اسرائیل غیر محفوظ ہے۔
ادھر یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ دو ڈرونز کے ذریعے بندرگاہ "ام الرشراش" کو نشانہ بنایا گیا اور اسرائیلی فضائی دفاع ان حملوں کو روکنے میں ناکام رہا۔
یہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل پر یمن کا دوسرا ڈرون حملہ تھا۔ صہیونی میڈیا کے مطابق اس حملے میں ایلات میں 48 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔