حکومت بحرین کے غلط رویّے پر ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی تنقید
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بحرینی مسلمانوں کے سلسلے میں آل خلیفہ کے غلط رویّے پر تنقید کی ہے
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکرعلی لاریجانی نے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کے سلسلے میں آل خلیفہ حکومت کے غلط رویّے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت کے غلط رویّے نے عالم اسلام کی رائے عامہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے - ڈاکٹر لاریجانی نے بحرینی حکومت کو نصیحت کرتے ہوئے منامہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانی حقوق کی پابندی کرے اور اس ملک کے عوام کے ساتھ اپنے رویّے کو سدھارے- ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ بحرینی حکومت کو کشیدگی کا سبب نہیں بننا چاہئے اور بحرین کی آیت اللہ عیسی قاسم جیسی معروف علمی شخصیت نے اس ملک اور علاقے کی بہت بہت خدمت کی ہے- ڈاکٹر لاریجانی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ علماء اور شیعہ مسلمانوں کے ساتھ آل خلیفہ کے انسانی حقوق اور اصولوں کے منافی رویّے پرعالمی اداروں کی خاموشی نہایت افسوسناک ہے-