افریقی ملک مالی کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر جواد ظریف کی تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے افریقی ملک مالی کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو ایران کے لیے اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کے روز مالی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات میں کہا کہ ایران مالی کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہے کیونکہ اس کی ملک کی تاریخ اور کرداراسلام کے فروغ میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ مالی کے داخلی مسائل اتحاد کے ذریعے اس ملک کے عوام اور مسلمانوں کے حق میں حل ہو جائیں گے اور مالی کی توانائیاں اس ملک میں ایران کی موجودگی کو زیادہ کامیاب بنا دیں گی۔
مالی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایساک سیدبیہ نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک علاقے اورعالمی اداروں میں ایران کے موقف کی حمایت کرتا ہے اور یہ حمایت مستقل اور ٹھوس ہے۔
مالی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور مالی کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور ان کا ملک ان تعلقات پر خوش ہے۔