Jul ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • جبہۃ النصرہ کا نام تبدیل کر کے فتح الشام محاذ رکھنے پر ایران کا ردعمل

اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کا نام تبدیل کرکے فتح الشام محاذ رکھنا صرف لفظوں کا کھیل ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جمعرات کے روز کہا کہ جبہۃ النصرہ کا نام تبدیل کر کے فتح الشام محاذ رکھنا صرف لفظوں کا کھیل ہے اور اس قسم کے اقدام سے اس گروہ کی دہشت گردانہ ماہیت تبدیل نہیں ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ اس کھیل کا مقصد اس گروہ کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنا ہے جبکہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مکروہ چہرے کو نمائشی اقدامات سے پاک نہیں کیا جا سکتا۔

بہرام قاسمی نے اس قسم کے اقدامات کو علاقے میں انتہاپسندی کے حامیوں کہ جن میں القاعدہ، طالبان، داعش، جبہۃ النصرہ اور خصوصا شام میں متعدد دہشت گرد گروہوں کے اصلی حامی اور ان کو جنم دینے والے کی حیثیت سے سعودی عرب سرفہرست ہے، کی پالیسی کی ناکامی کی علامت قرار دیا۔

ٹیگس