Dec ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • پاکستان: صوبہ پنجاب میں ایک درجن دہشت گردوں کی گرفتاری

پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے صوبہ پنجاب میں وسیع انسداد دہشت گردی آپریشن میں ایک درجن دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے صوبہ پنجاب میں بیرون ملک کی خفیہ ایجنسی کے اشارے پر کام کرنے والے بارہ دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا ہے کہ ان دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ 

سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا ہے کہ، بقول اس کے، ہندوستان کی انٹیلیجنس ایجنسی "را" سے وابستہ ان دہشت گردوں کو لاہور اور بہاولپور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ 

سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کی، بقول اس کے، ہندوستان کی انٹیلیجنس ایجنسی را سے فنڈنگ ہوتی تھی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us:FacebookXinstagram tiktok whatsapp channe

 

ٹیگس