صدر مملکت تہران پہنچ گئے
Aug ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
-
ڈاکٹر حسن روحانی آذربائیجان کے صدر الہام علی اف اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات اور باکو میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد واپس تہران پہنچ گئے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی جمہوریہ آذربائیجان کا سرکاری دورہ مکمل کرکے تہران واپس لوٹ آئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی آذربائیجان کے صدر الہام علی اف سے ملاقات اور باکو میں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد واپس تہران پہنچ گئے ہیں۔ مہرآباد ایئر پورٹ پر ان کا استقبال اعلی حکام اور بعض وزراء نے کیا۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کی دعوت پر اس ملک کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا۔ انہوں نے ایران، روس اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں علاقائی سطح پر تینوں ممالک کے باہمی تعاون اور تعلقات میں توسیع کے لئے ضروری طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے صدور نے آپس میں ملاقات کر کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔