Aug ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • شام کے لیے فوجی مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا: کمانڈر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ شام کے لیے فوجی مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تہران میں فارس نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری کا کہنا تھا اسلامی جمہوریہ ایران فوجی مشاورت کے علاوہ شامی فوج کو تربیت بھی فراہم کررہا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں اور خاص طور سے اسرائیل کے ظلم کا شکار ہونے والی مظلوم قوموں کی حمایت کرنا ایران کا فریضہ ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایسا صرف ان قوموں اور حکومتوں کی درخواست پر کیا جائے گا۔

بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری نے دشمن کے مقابلے میں ایران کی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں کہا کہ اعلی دفا‏عی صلاحیتوں کے پیش نظر کوئی بھی دشمن ہمارے لیے خطرہ نہیں بن سکتا۔