Sep ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • سانحہ منی' کا عالمی سطح پر جائزہ لیا جارہا ہے: بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سانحہ منی' کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بہرام قاسمی نے پیر کے دن صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو دیگر اداروں سے تعاون کرکے عالمی سطح پر اس مسئلے کا جائزہ لے رہی ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران سانحہ منی' کے تعلق سے متعدد موضوعات کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں ایک پہلو قانونی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی اور عالمی ماہرین قانون نے سانحہ منی' کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے علاقے میں دہشتگردی کے مقابلے کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور اس لعنت سے مقابلے میں پیش پیش ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے حالات کے بارے میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ بیرونی مداخلت سے حالات مزید بحرانی ہوئے ہیں، امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں قابل قبول اور شام اور علاقے کے عوام کے فائدے میں راہ حل حاصل ہوگی۔