حجاب کو عقیدت، شناخت اور فخر کی علامت قرار دینے والی پوسٹ پر نیویارک سٹی کے میئر کو شدید ردِعمل کا سامنا
نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی کو حجاب کو عقیدت، شناخت اور فخر کی علامت قرار دینے والی پوسٹ پر شدید ردِعمل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
سحرنیوز/دنیا: موصولہ خبروں کے مطابق یہ پوسٹ ورلڈ حجاب ڈے کے موقع پر ان کے دفتر برائے امورِ مہاجرین کی جانب سے شیئر کی گئی تھی
نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے اس پوسٹ میں لکھا تھا آج ہم دنیا بھر کی اُن مسلم خواتین اور بچیوں کے عقیدے، شناخت اور فخر کا جشن منا رہے ہیں جو حجاب پہننے کا انتخاب کرتی ہیں، جو عقیدت کی ایک طاقتور علامت اور مسلم ورثے کی نمائندگی ہےکی گئی تھی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس پیغام پر مغرب نواز آزادی اظہار کا دعوی کرنے والے سماجی کارکنوں اور مبصرین نے سخت اعتراض کیا ۔
یاد رہے گزشتہ سال زہران ممدانی نے اس موقع پر کہا تھا کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد ان کی خالہ نے حجاب پہننے کے باعث خود کو غیر محفوظ محسوس کیا اور سب وے میں سفر کرنا چھوڑ دیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سیاست میں آنے پر انہیں اپنے عقیدے کو نجی رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔