Sep ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • فارسی ادب کے فروغ کے لئے بین الاقوامی اجلاس

فارسی زبان و ادب کے فروغ کے لئے گیارہواں بین الاقوامی اجلاس صوبہ گیلان کے صدر مقام رشت میں ہو رہا ہے-

فارسی زبان و ادب کے فروغ کے گیارہویں بین الاقوامی اجلاس کے سیکریٹری علی صفائی نے بدھ کواجلاس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ اس تین روزہ اجلاس میں ایران ، ترکی ، بنگلادیش ، جمہوریہ آذربائیجان ، عراق ، پاکستان اور افغانستان کے دوسو پروفیسر، اساتذہ ، طلبہ ، ادباء اور شعراء موجود ہیں -

علی صفائی نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں ایک ہزارچار سو مقالے بھیجے گئے تھے جن میں سے سات سو مقالوں کو قبول کر لیا گیا ہے - ان سات سو مقالوں میں سے اڑسٹھ مقالے تقریر، ہینڈ بل اورپوسٹر کی شکل میں پیش کئے جائیں گے-

درایں اثنا ایران کی فارسی زبان و ادب کے فروغ کی انجمن کے سربراہ مہدی محقق نے اس اجلاس سے خطاب میں کہا کہ فارسی زبان و ادب کے فروغ کے لئے گذشتہ ترپن برسوں سے اجلاس ہو رہے ہیں تاہم گذشتہ گیارہ برسوں سے اس نے بین الاقوامی شکل اختیار کرلی ہے اور اس میں فارسی زبان کے عالمی سطح کے پروفیسر، اساتذہ و ادباء شرکت کررہے ہیں-

ٹیگس