Sep ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • امیر عبداللہیان حمایت انتفاضہ فلسطین کانفرنس کے سیکریٹری جنرل مقرر

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ن حسین امیر عبداللہیان کو فلسطینی عوام کی انتفاضہ تحریک کی حمایت کی بین الاقوامی کانفرنس کا سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے پیر کے روز اپنے ایک حکم میں بین الاقوامی امور میں اپنے خصوصی مشیر حسین امیر عبداللہیان کو فلسطینی عوام کی انتفاضہ تحریک کی حمایت کی بین الاقوامی کانفرنس کا سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا ہے۔

انھوں نے اس حکم میں امید ظاہر کی ہے کہ امیر عبداللہیان اس عہدے پر رہتے ہوئے مظلوم اور مسلمان فلسطینی عوام کی حمایت اور اسلامی جمہوری نظام کے اعلی مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔