Oct ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور نائب مستقل مندوب، غلام حسین دہقانی
    اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور نائب مستقل مندوب، غلام حسین دہقانی

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور نائب مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ابھی بھی دنیا کی سترہ سرزمینیں سامراج کے زیر تسلط ہیں اور اقوام متحدہ کو چاہئے کہ اس تعلق سے اپنی ذمہ داری پرعمل کرے-

نیویارک سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق غلام حسین دہقانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک اجلاس میں سامراج کے زیراثر علاقوں کے عوام کو سامراجی تسلط سے نجات دلانے اور اپنی تقدیر کے فیصلے کا حق خود ان کو دیے جانے میں مدد کے لئے، اقوام متحدہ کی ذمہ داریوں پر عمل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی اور ساتھ ہی اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوشش بروئے کار نہ لائے جانے نیز ابھی تک دنیا کے سترہ علاقوں کے بدستور سامراج کے زیر اثر رہنے پر اقوام متحدہ کو ہدف تنقید بنایا -

انہوں نے کہا کہ ان زمینوں پر سامراج کا قبضہ چاہے وہ جس صورت میں بھی ہو اقوام متحدہ کے منشور اور دیگر بین الاقوامی دستاویزات کے منافی ہے اور ان زمینوں کو آزادی ملنی چاہئے اور ان سرزمینوں سے سامراجی تسلط کے خاتمے کے عمل میں تیزی لائے جانے کے لئے، اس عالمی ادارے کو موثر اقدامات عمل میں لانے کی ضرورت ہے-

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے سامراج کے زیر قبضہ علاقوں سے، جو عوام کی میراث ہیں، قدرتی ذخائر کی لوٹ کھسوٹ کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ یہ عوام کی میراث ہیں اور ان سرزمینوں میں کسی بھی طرح کی اقتصادی یا غیراقتصادی سرگرمیاں ممکن ہے ان علاقوں کے عوام کے مفادات پر منفی اثرات مرتب کریں اس لئے سامراجی ممالک ان سرزمینوں میں کسی بھی طرح کی تخریبی سرگرمیوں سے اجتناب کریں-

ٹیگس