ایران کی جانب سے طالبان کی حمایت کا دعوی مسترد
-
بہرام قاسمی نے طالبان کے ترجمان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں.
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان دہشت گرد گروہ کے لئے ایران کی حمایت کے دعوے کو بے بنیاد اور کذب محض قرار دیا ہے-
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ، تہران کی جانب سے دہشت گرد گروہ طالبان کی حمایت پر مبنی افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی سے مقابلے میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہا ہے اور ایران نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں -
اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان نے طالبان کے ترجمان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں.
ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ افغان طالبان کے ترجمان کے بے بنیاد الزامات پہلے سے تیار شدہ منصوبے کے تحت ہیں جن کا مقصد ایران فوبیا کو ہوا دینا ہے اور ایسے الزامات کے پیچھے طالبان جیسی دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کرنے والے بعض ممالک ملوث ہیں.
قاسمی نے کہا کہ طالبان کے الزامات کا ایک اور مقصد، یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کی جارحیت کی طرف سے عالمی توجہ ہٹانا ہے-