Nov ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران نے دشمن سے جارحیت کی سوچ بھی چھین لی ہے: جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد باقری نے کہاہے کہ ملکی میزائل طاقت نے دشمن سے ایران پر جارحیت کی سوچ بھی چھین لی ہے۔

 تہران میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئرجنرل محمد باقری نے کہا کہ ایران کی دفاعی ترقی کی رفتار اس قدر تیز ہے کہ کفر کا محاذ بھی اسے روکنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ مسلح افواج کے سربراہ نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بریگیڈیئر جنرل محمد باقری نے کہا کہ خطے میں مزاحمت کا محاذ روز بروز طاقتور ہوتا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی ملک کے ایک انچ ٹکڑے پر بھی قبضہ کرنا نہیں چاہتا۔ انہوں نے واضح کہ ایران اپنے مفادات اور اسلام کا دفاع اور تمام ضابطوں کا خیال رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مظلوموں کی مدد کررہا ہے۔