Dec ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کا عالمی دن اور ایران کے انسانی حقوق کے ادارے کا بیان

اسلامی جمہوریہ ایران نے انسانی حقوق کے مسئلے کو دوسرے ملکوں کے خلاف ایک حربے کے طور پر استعمال کرنے کی شدید مخالفت کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے انسانی حقوق کے ادارے نے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ دیگر ملکوں پر نظریاتی، ثقافتی، سیاسی اور اقتصادی تسلط قائم کرنے کے لئے انسانی حقوق کے مسئلے سے ایک حربے کے طور پر استفادے کا طریقہ کار بند ہونا چاہئے- ایران کے انسانی حقوق کے ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  سامراجی طاقتوں کے ذریعے عالمی اداروں کے غلط استعمال نے انسانوں کے حقوق کے دفاع میں ان اداروں کو عملی طورپر ناکام بنا دیا ہے - بیان میں کہا گیا ہے کہ سامراجی طاقتیں عالمی میڈیا اور سائبر نظام پر اپنا تسلط قائم کرکے بین الاقوامی  اداروں کے کمزور ڈھانچوں سے غلط استفادہ کررہی ہیں - ایران کے انسانی حقوق کے ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور یورپ کی حمایت سے صیہونی حکومت  فلسطینی عوام کا محاصرہ کئے ہوئے ہے، ان کی سرزمینوں پر قابض ہے اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق سے باز رکھے ہوئے ہے - بیان میں کہا گیا ہے کہ شام اورعراق میں بھی لاکھ  بےگناہ عام شہری امریکا، مغربی ممالک ، علاقے میں ان کے حامیوں اور صیہونی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں  اور اسی طرح امریکی اور یورپی فوجیوں کے براہ راست شرکت سے مارے گئے ہیں - ایران کے انسانی حقوق کے ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں تقریبا دوسال سے اس ملک کے عوام کو امریکا اور برطانیہ کی آلہ کار حکومتوں کے وحشیانہ اور تباہ کن حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے - ایران کے انسانی حقوق کے ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سمجھتا ہے کہ انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے سب سے اہم اور بنیادی کام یہ ہے کہ سیکولرزم کے نام  پر آمریت اور امریکا کی سرکردگی میں مغربی سامراج کے ذریعے اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنے کے اقدامات کا مقابلہ کرنا ہے-

 

ٹیگس