Dec ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے صدور کی ٹیلی فونی گفتگو، شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے سربراہوں نے پیر کے روز ٹیلی فونی گفتگو میں شامی عوام کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں شام کے بےگناہ عوام, جو دہشت گردوں کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں، کی صورت حال سے مغرب کی بےتوجہی پر تنقید کرتے ہوئے تہران اور ماسکو کے تعاون اور ہم فکری کو مضبوط بنانے، شامی عوام کے لیے غذائی اشیا اور ادویات کی امداد جاری رکھنے اور دوسرے ملکوں کو امدادی سامان شام بھیجنے کی ترغیب دلانے کو ضروری قرار دیا۔ صدر مملکت نے اسی طرح ماسکو میں ایران ترکی اور روس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس سے شامی عوام کو مدد دینے میں تینوں ممالک کی زیادہ ہم آہنگی میں مدد مل سکتی ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں دہشت گردوں کو حلب شہر سے باہر نکالنے کی کارروائی کو کامیاب قرار دیا اور اس میدان میں تہران اور ماسکو کے تعاون اور ہم فکری کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے اسی طرح موجودہ حالات میں شامی عوام کے لیے انسان دوستانہ مدد ارسال کرنے اور ان کی حمایت کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ایران اور روس سمیت عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ شامی عوام کی حفاظت کرے اور ان کے لیے امداد کی فراہمی جاری رکھے۔

ٹیگس