Jan ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • شام کے بحران کے حل پر ایران کی تاکید

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر اس سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے جو شامی عوام کے حقیقی مطالبات کو پورا کرتا ہو

اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے منگل کو تہران میں شام کے وزیراعظم عماد خمیس سے ملاقات میں کہا کہ شام میں امن وامان کی بحالی کے لئے سبھی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کوششوں کے جاری رہنے اور قومی آشتی کے حصول کے لئے شامی گروہوں کے درمیان مذاکرات کا تسلسل  شام کے بحران کو ختم کرسکتا ہے - انہوں نے شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے تحفظ پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اس بات کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے کہ شام کے دشمن موجودہ جنگ بندی اور سیاسی مذاکرات کو اپنے آپ کو دوبارہ منظم کرنے کی ایک ٹیکٹیک کے طور پر استعمال کریں - شام کے وزیراعظم عماد خمیس نے بھی اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال اور شامی افواج کی کامیابیوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت سیاسی راہ حل کو بحران کے خاتمے کا سب سے اہم حل سمجھتی ہے - انہوں نے کہا کہ شامی حکومت نے ہمیشہ ان مخالف گروہوں سے جنھوں نے ہتھیار نہیں اٹھائے  بات چیت کا دروازہ کھولے رکھا ہے -

ٹیگس