ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں پر حزب اللہ عراق کا ردعمل؛ واشنگٹن کو فوجی کارروائی کی بابت خبردار
حزب اللہ عراق کے ایک اعلی عہدایدار نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایران کے خلاف امریکہ کی حالیہ دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے واشنگٹن کی طرف سے کسی بھی فوجی کارروائی کی بابت خبردار کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: العالم کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ عراق کے اعلی کمانڈر ابو علی العسکری نے اپنے پیغام میں خطے میں کشیدگی میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف دھمکیاں اور بحری بیڑوں کی نقل و حرکت اور خطے میں امریکی فوجی اڈوں کی تیاری اس کی ایران پر نئی جارحیت کے بڑھتے ہوئے منظرناموں کی نشاندہی کرتی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انھوں نے مزید کہا کہ شام اور عراقی کردستان کے راستے ایران پر ممکنہ حملے کی امریکی تیاریاں بڑھ رہی ہیں اور یہ عمل زمینی نوعیت کا ہو سکتا ہے۔ العسکری نے خطے کی کرد برادری سے بھی کہا ہے کہ وہ تحمل، سنجیدگی اور سمجھداری کا مظاہرہ کریں ۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ایران کو نشانہ بنانے والی کسی بھی فوجی مہم جوئی میں حصہ نہ لیں۔