امریکہ ایران کا بعض دوسرے ممالک کے ساتھ موازنہ نہ کرے: رہبر انقلاب اسلامی کے سیاسی نظریاتی دفتر کے سربراہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i452597-امریکہ_ایران_کا_بعض_دوسرے_ممالک_کے_ساتھ_موازنہ_نہ_کرے_رہبر_انقلاب_اسلامی_کے_سیاسی_نظریاتی_دفتر_کے_سربراہ
رہبر انقلاب اسلامی کے سیاسی نظریاتی دفتر کے سربراہ جنرل رسول سنائی راد نے کہا ہے کہ ایران ، شام ، لیبیا یا ونزوئلا نہیں ہے۔
(last modified 2026-02-24T12:20:49+00:00 )
Feb ۲۴, ۲۰۲۶ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکہ ایران کا بعض دوسرے ممالک کے ساتھ موازنہ نہ کرے: رہبر انقلاب اسلامی کے سیاسی نظریاتی دفتر کے سربراہ

رہبر انقلاب اسلامی کے سیاسی نظریاتی دفتر کے سربراہ جنرل رسول سنائی راد نے کہا ہے کہ ایران ، شام ، لیبیا یا ونزوئلا نہیں ہے۔

سحرنیوز/ایران:    العالم کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے سیاسی نظریاتی دفتر کے سربراہ جنرل رسول سنائی راد نے کہا ہے کہ امریکہ ہمارے ملک کا بعض دوسرے ممالک کے ساتھ موازنہ نہ کرے جن کا کوئی تہذیبی پس منظر یا قومی تاریخ نہیں ہے اور ایران ، شام ، لیبیا یا ونزوئلا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا کہ طیارہ بردار بحری جہاز کی نقل و حرکت اور چند جنگی طیاروں کی روانگی خوف و ہراس پیدا اور قوت ارادی کو متاثر کر سکتی تھی لیکن آج صورتحال بالکل مختلف ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایک ایسی قوم پر مشتمل ملک ہے جس نے آٹھ سالہ مسلط کردہ دفاع مقدس کو دیکھا اور نئی نسلیں جنہوں نے بارہ روزہ مسلط کردہ جنگ میں مزاحمت کی شجاعانہ قوت کا مشاہدہ کیا اور ایک شاندار تاریخ رقم کی۔ ایران ایک ایسا ملک ہے جو عالمی طاقتوں اور حکومتوں کے سامنے ڈٹ گیا اور بہت سے دشمن آئے لیکن ذلت و رسوائی کے ساتھ شکست کھا کر واپس چلے گئے اور ایران کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکے۔