ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا: صالحی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i268117-ایران_ایٹمی_معاہدے_کی_خلاف_ورزی_میں_پہل_نہیں_کرے_گا_صالحی
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کی کبھی بھی پہلے خلاف ورزی نہیں کرے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا: صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کی کبھی بھی پہلے خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے منگل کے روز الجزیرہ ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی میں پہل نہیں کرے گا، کہا کہ اگر امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے کو پھاڑ دیا تو ایران کسی چیز کو نہیں کھوئے گا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد ایران بھی اپنے ایٹمی پروگرام کو اس طرح دوبارہ شروع کرے گا کہ امریکیوں کو اس سے جھٹکا لگے گا۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران ایٹمی معاہدے کے بارے میں مذاکرات یا اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی آمادگی نہیں رکھتا ہے، مزید کہا کہ واشنگٹن کو ایٹمی معاہدہ جس طرح ہے اسی طرح قبول کرنا پڑے گا یا یہ کہ اسے پاؤں تلے روند دے اور اس کی خلاف ورزی کی ذمہ داری لے لے۔