رہبر انقلاب اسلامی کی حضرت امام خمینی کے مزار پر حاضری
رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی کے مزار پر حاضری دے کر بانی انقلاب اسلامی اور شہدائے انقلاب کو خراج عقید ت پیش کیا -
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی کی وطن واپسی اور عشرفجر یعنی اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بدھ کو حضرت اما م خمینی رح کے حرم میں حاضری دی اور آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی قبربھی پرفاتحہ پڑھی - رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اسلامی انقلاب اور دفاع مقدس کے شہدا، اہلبیت اطہار کے حرم خاص طور پر نواسی رسول حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قبروں پر بھی حاضری دی اور فاتحہ پڑھی - بانی انقلاب اسلامی کی وطن واپسی اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای ہرسال تہران کے قبرستان بہشت زہرا میں واقع امام خمنی کے حرم اور شہیدوں کی قبروں کی زیارت اور فاتحہ خوانی کے لئے وہاں تشریف لے جاتے ہیں -