ایران کا اقدام قابل احترام
ایران نےامریکی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم کی ایران آمد کی مخالفت کی ہے
کشتی کی عالمی فیڈریشن کےصدر نے ایران کی جانب سے امریکی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم کی ایران آمد کی مخالفت پر کہا کہ ایران کا یہ اقدام قابل احترام ہے۔ تاہم انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں ایران اور امریکہ کی کشتی کی ٹیم مد مقابل ضرور ہو گی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کل اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ایران نے امریکی ریسلنگ ٹیم کی ایران آمد کی مخالفت کی۔
امریکہ کی فری اسٹائل کشتی ٹیم کو 16 اور 17 فروری سے ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی 2017 کشتی مقابلوں میں شرکت کرنی تھی.
نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ایک صدارتی حکم کے تحت 7 اسلامی ممالک کے شہریوں کو امریکہ میں داخلے پر پابندی لگادی. اس اقدام کے رد عمل میں اسلامی جمہوریہ ایران نے بهی ایران کا سفر کرنے والے امریکی شہریوں کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی.
45 ویں بین الاقوامی فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا انعقادایرانی صوبے کرمانشاہ میں ہونے والا ہے جس میں پروگرام کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران، روس، ترکی، امریکہ، جارجیا، جمہوریہ آذربائیجان، ہندوستان اور منگولیا کی ٹیم شرکت کریں گی.