دہشت گرد گروہ ایم کے او ٹرمپ کو ایران کے خلاف اکسانے کے لئے کوشاں
ایم کے او دہشت گرد گروہ کے افراد امریکی حکومت کو اسلامی جمہویہ ایران کے خلاف اکسانے کی کوشش کررہے ہیں
اسو شی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ایم کے او دہشت گرد گروہ کے ایک سرغنہ محمد محدثین نے کہا ہے کہ ان کا گروہ کوشش کررہا ہے کہ امریکہ ایران پر مزید دباؤ ڈالے اور اس کی راہ میں مزید مشکلات پیدا کرے - رپورٹ کے مطابق ایم کے او دہشت گرد گروہ ہمیشہ امریکی حکومت سے رابطے میں رہا ہے اور وہ نئی امریکی حکومت کا خیرمقدم کرتا ہے- امریکہ کے وزیر ٹرانسپورٹ ایلن چاؤ سمیت ٹرمپ حکومت کے کئی عہدیدار رشوت لے کر ایم کے او دہشت گرد گروہ کے دہشت گردوں کے درمیان اب تک کئی بار تقریریں کر چکے ہیں - ایک خط میں جس پر نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی سمیت بہت سے عہدیداروں کے دستخط ہیں اپیل کی گئی ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ( بقول امریکی عہدیدار) ایرانی مزاحمت کاروں کے ساتھ کہ جو جلاوطنی کی زندگی گذار رہے ہیں ، مذاکرات کا سلسلہ پھر سے شروع کیا جائے- ایم کے او دہشت گرد گروہ سے امریکی حکام کے رابطے کی کوشش ایسے عالم میں جاری ہے کہ اس گروہ نے ماضی میں واشنگٹن کے مفادات کے خلاف بھی کام کئے ہیں - اسوشی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ایم کے او گروہ ، مشرق وسطی میں ہمشہ امریکہ کے لئے قابل اعتماد نہیں رہا ہے-