نیویارک میں سید عباس عراقچی اور قطری ہم منصب کے درمیان اہم سفارتی ملاقات
Sep ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، مشترکہ ایجنڈوں، علاقائی حالات اور عالمی تبدیلیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
عراقچی پیر کے روز نیویارک پہنچے جہاں انہوں نے جنرل اسمبلی کی متعدد ذیلی نشستوں میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور زیر بحث آئے۔
ذرائع ابلاغ سے گفتگو بھی عراقچی کے دورے کا اہم حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ ایران کے مؤقف کو عالمی سطح پر اجاگر کر رہے ہیں۔