Feb ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • شام کے بارے میں آستانہ اجلاس میں ایران کے شفاف مواقف کا اعلان

ایران کے نائـب وزیر خارجہ نے شام کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے تحفظ کو بحران شام کے حل کا بنیادی اصول قرار دیا ہے۔

آستانہ اجلاس میں ایران کے وفد کے سربراہ اور ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے جمعرات کے روز شام کے بارے میں آستانہ مذاکرات کے تیسرے دور میں کہا کہ شام کے مستقبل کا فیصلہ کرنے سے متعلق  شامی عوام کے حق، اس ملک کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کا تحفظ،  بحران شام کے سیاسی حل کے اصول میں سے ہے۔

انھوں نے کہا کہ آستانہ مذاکرات کا مقصد شام میں قیام امن کے لئے شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات کے عمل کو آسان بنانا ہے اور ان مذاکرات کے بانی ممالک کی حیثیت سے شام، ایران، روس اور ترکی نے بحران شام کو کنٹرول کرنے میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شام میں فائر بندی کی خلاف ورزی کے واقعات میں کمی آئی ہے اور شامی عوام اور پناہ گزین حلب سمیت مختلف علاقوں کو واپس لوٹ گئے ہیں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ ساتھ ایران بھی شامی عوام کو انسان دوستانہ مدد پہنچانے میں کامیاب رہا ہے۔

 

ٹیگس