امریکا کے نئے اور پرانے حکمرانوں کے لب ولہجے میں کوئی فرق نہیں
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکا کے پرانے اور نئے حکمرانوں کی زبان و لہجے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے ایران کے صوبہ البرز میں مختلف صنعتی اور اقتصادی یونٹوں کے معائنے کے موقع پر کہاکہ مغرب اور امریکا کی آشفتہ صورتحال کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف واحد ایسا موقف ہے جس کا اس سے پہلے امریکا کے کسی بھی صدر یا اعلی عہدیدار نے اپنی زبان سے اعتراف نہیں کیا تھا-
انہوں نے کہا کہ اگرچہ نئی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں ابھی سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن موجودہ صورتحال سے یہی ظاہرتاہے کہ امریکا کی اندورنی خراب صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی-
امریکا کے نئے صدر ٹرمپ نے بھی وائٹ ہاؤس میں داخل ہوتے ہی سابق امریکی صدور کی طرح ایران پر پابندیاں عائد کرنے اور فوجی حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے اور یہ ایک ایسا موضوع ہے جو گھسا پٹا اور پرانا ہوچکا ہے۔