صدر مملکت کا دورہ اسلام آباد
ایران کے صدر ای سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی، پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر اور اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے تیرہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلام آباد ایرپورٹ پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا پاکستانی حکام اور اسلام آباد میں ایران کے سفیر نے خیرمقدم کیا جبکہ اعزاز میں صدر مملکت کو اکّیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
اسلام آباد میں ای سی او کا سربراہی اجلاس بدھ کو منعقد ہو رہا ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن روحانی ایران کے نظریات اور مواقف کی وضاحت کریں گے۔
ای سی او کے رکن ملکوں کی پائیدار اقتصادی ترقی کے حالات کو بہتر بنانا، رکن ملکوں کے درمیان انسانی وسائل کی ترقی کے لئے مشترکہ منصوبوں کے ساتھ ساتھ تجارتی رکاوٹوں کے بتدریج خاتمے کی کوشش کرنا، ای، سی؛ او کے اسلام آباد اجلاس کا اہم ترین ہدف قرار دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی، پاکستان، افغانستان، ترکمنستان،کرغیزستان، ازبکستان، قزاقستان، تاجیکستان اور جمہوریہ آذربائیجان، ای سی او کے رکن ممالک ہیں۔