Feb ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران میں تمام مذاہب کے پیرو کار ملک کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں، ڈاکٹر روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران میں تمام مذاہب کے پیرو کار ملک کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے جنوب مشرقی ایران کے  صوبے سیستان و بلوچستان کے دورے میں منگل کے روز شہر زاہدان کے عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ ایسے دور میں کہ جب دنیا کے بیشتر ملکوں میں اغیاراختلاف و انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایران میں مختلف مذاہب کے پیروکار اور اقوام، برادرانہ طور پر اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی اور ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انھوں نے صوبے سیستان و بلوچستان کے عوام میں اتحاد و یکجہتی اور ہمدلی کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلح افواج کے ایثار و فداکاری کے زیرسایہ عوام، علما، اور مختلف قبائل کے لوگ، ملک کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر مملکت نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کی حکومت نے صوبے سیستان و بلوچستان کے پڑوس میں واقع ملکوں منجملہ پاکستان، افغانستان اور عمان کے ساتھ اچھی ہمسائیگی، اخوت و برادری کو مدنظر رکھنے کی کوشش کی ہے، کہا کہ ایران اور تمام پڑوسی ملکوں کو چاہئے کہ پورے علاقے میں اخوت و برادری کے عمل کو فروغ دینے کی کوشش کریں۔

قابل ذکر ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے دورہ سیستان و بلوچستان میں منگل کے روز پچپن مختلف بنیادی، اقتصادی اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

ٹیگس